2 مختلف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں کئی خوارج جہنم واصل

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں 11 جنوری کو کی گئیں، شمالی وزیرستان کے علاقے دوسیلی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 6 خوارج کو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی شمالی وزیر ستان کے علاقے ایشام میں کی گئی جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close