موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع

خیبر پختون خوا کے سرکاری و نجی کالجز اور جامعات میں بھی موسمِ سرما کی تعطیلات میں توسیع کر دی گئی۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق خیبر پختون خوا کی تمام نجی و سرکاری جامعات اور کالجز 5 جنوری تک بند رہیں گے۔محکمۂ اعلیٰ تعلیم خیبر پختون خوا نے چھٹیوں میں توسیع کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔اس سے قبل محکمۂ اعلیٰ تعلیم نے 31 دسمبر تک موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ صوبے میں 6 جنوری تک تمام سرکاری اور نجی اسکول بھی بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close