پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا

چارسدہ (پی این آئی) چارسدہ میں پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے اخون ڈھیری میں پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا ہوا، دھماکے سے پولیس اہلکار اور وین محفوظ رہی۔حکام کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، رش نہ ہونے کے باعث دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، خودکش بمبار نے پولیس وین گزرنے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے سے متعلق مزید تفتیش بھی جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close