پولیس وین کے قریب بم دھماکا، خوف وہراس پھیل گیا

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں پولیس وین کے قریب آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں پولیس چوکی انچارج سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ضلع بونیر کے پولیس افسر کے ترجمان اسرار احمد نے بتایا کہ ’پولیس وین نواگئی کے علاقے میں معمول کے گشت پر تھی، جس کے کانکئی چوک پہنچنے پر دھماکا ہوا۔‘

پولیس اہلکار کے مطابق دھماکے میں امبیلا میں قائم پولیس چیک پوسٹ کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس پی) شاہد زادہ، کانسٹیبل نور محمد، افتخار علی اور الطاف احمد زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ’زخمی پولیس اہلکاروں کو نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔‘

اسرار احمد نے مزید بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس نے ڈسٹرک پولیس افسر (ڈی پی او) شاہد حسن کی سربراہی میں حملہ آور کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔یہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پولیس اہلکاروں اور چوکیوں پر ہونے والا تازہ حملہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close