وادی کاغان جانے والے سیاحوں کے لیے بڑی خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی)وادی کاغان میں ونٹر ٹورزم کا آغاز ہونے کے بعد بڑی تعداد میں فیملیز نے ناران کا رخ کرلیا، جہاں سیاح ٹھنڈے پانی اور حسین قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے وہاں پہنچ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جھیلوں کا نیلا اور شفاف پانی، بہتی ابشاریں، سیاحوں کی موج مستیاں، ونٹر ٹورزم کا آغاز ہوتے ہی ناران کی رونقوں میں اضافہ ہوگیا۔رپورٹ کے مطابق ناران میں ہوٹل ایسوسی ایشن نے سیاحوں کیلئے کمروں کے کرایوں میں 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ونٹر ٹورزم شروع ہونے کے بعد ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، غیر ملکی سیاح جہاں وادی کاغان کی سحر انگیز وادیوں کی تعریف کررہے ہیں تو وہیں غیر ملکی سیاحوں کو ان حسین وادیوں کی سیر کی دعوت بھی دے رہے ہیں۔

وادی کاغان میں مون سون کی بارشوں کے بعد مقامی لوگوں کا کاروبار کافی حد تک متاثر ہوا تاہم فیملی ٹورزم کے آغاز کے بعد ایک بار پھر مقامی افراد کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close