پشاور، لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج، موٹر وے بند کر دی گئی

پشاور (پی این آئی) خیبر پختونخوا میں بجلی کے تقسیم کار ادارے کی جانب سے پریشانکن حد کی کی جانے والی لوڈشیڈنگ کے خلاف پشاور میں احتجاج کے دوران مظاہرین نے

موٹر وے ایم ون بند کر دی جس کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔۔۔۔مظاہرین نے مذاکرات کے لیے حکام کے آنے تک سڑک کھولنے سے انکار کردیا اور کہا کہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ گیا ہے۔۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔۔۔۔۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے وزیراعظم نے آج دوپہر 12 بجے اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں انہیں بجلی کی طلب و رسد اور لوڈشیڈنگ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close