پشاور(پی این آئی) خیبرپختونخوا حکومت نے نسوار پر عائد ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔
جمعہ کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں مالی سال 25-2024 کا بجٹ پیش کیا گیا ہے جس سے قبل صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ میں ایک گھنٹہ سے زائد نسوار پر ٹیکس لگانے پر بحث ہوئی۔بجٹ میں نسوار پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آئی تو وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس کی مخالفت کی۔علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ نسوارغریب لوگ استعمال کرتے ہیں، اس پر ٹیکس نہ لگایا جائے۔تاہم، صوبائی حکومت نے نسوار پر فی کلو ٹیکس میں 7 روپے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ اگر نسوار کا پیکٹ 30 کا ہوگیا تو اسکا استعمال کم کردیں۔مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ میں نسوار استعمال نہیں کرتا ، باقی لوگ اسکا استعمال کم کردیں خرچہ کم ہوگا،میں نہیں جانتا نسوار کیسے بنتی ہے۔صوبائی حکومت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے عوام نے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے، نسوار غریب آدمی استعمال کرتا ہے اس پر ٹیکس نہیں ہونا چاہیے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں