خیبرپختونخوا، وفاق سے بات چیت کے لیے تیار

پشاور(پی این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری کے معاملے پر وفاق سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بجلی چوری وفاقی حکومت کی نااہلی ہے، وفاقی وزیر کا اپنی نااہلی چھپانے کے لیے کے پی حکومت پر الزم لگانا غیرمناسب ہے۔انہوں نے کہا کہ لگتا ہے اویس لغاری کو اپنی ذمے داریوں کا پتہ ہی نہیں، بجلی کے خالص منافع کی مد میں بقایاجات ادائیگی کے بجائے ہم پر الزامات لگائے جا رہے ہیں۔بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی پہلے ہی تجویز دے چکے ہمارے بقایات بجلی بلز میں ایڈجسٹ کیے جائیں، بجلی کی چوری ختم کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close