ٹانک (آئی این پی ) ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سابق رکن قومی اسمبلی حبیب اللہ خان کنڈی جاں بحق ہوگئے۔حبیب اللہ خان کنڈی پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ ٹانک کے گائوں رنوال میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سابق ایم این اے کو قتل کردیا، لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا ۔
اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جائیں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں