بریک فیل ہونے سے جیپ کو حادثہ ، جانی نقصان ہو گیا

مانسہرہ (آئی این پی )تھانہ گڑھی حبیب اللہ کی حدود میں بریک فیل ہونے کے باعث جیپ کھائی میں جاگری ، ایک شخص جاں بحق، 2زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق یونین یونین تلہٹہ میں جاگیر پل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے جیپ کی بریک فیل ہونے سے گاڑی بے قابو ہو کر دریا کے کنارے جا گری ۔ حادثہ میں محمد عابد جلالی نامی شخص جاں بحق جب کہ ڈرائیور صابر جلالی اور نوجوان حامد جلالی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو گڑھی حبیب اللہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو خلیفہ کالونی سہاری کے رہائشی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close