لڑکیوں کی تصاویر کہاں سے وائرل ہوئیں؟ کوہستان واقعہ کی ابتدائی رپورٹ جاری، نام سامنے آ گئے

کوہستان (آئی این پی )پولیس نے کوہستان واقعہ کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی ۔پولیس رپورٹ کے مطابق 2 لڑکیوں کی تصاویر لڑکے کی آئی ڈی سے وائرل ہوئیں، لڑکیوں کی تصاویر رحمت شاہ اور امان دیدار نے ایڈٹ کرکے لگائیں، وائرل تصاویر میں سے ایک لڑکی کے قتل کی خبر موصول ہوئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ گائوں برشریال سے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پٹن ہسپتال لایا گیا، دوسری لڑکی کو ریسکیوکرکے والدین کے ہمراہ لایا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لڑکی نے سینئر سول جج کی عدالت میں بیان ریکارڈ کیا، لڑکی نے والدین کے ساتھ جانے کو کہا، لڑکی کو 30 لاکھ روپے ضمانت کے عوض والد کے حوالے کیا گیا۔پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ مقتولہ لڑکی کے والد مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close