پرویز خٹک نے کن سیاستدانوں کو قومی مجرم قرار دے دیا؟

مردان(آئی این پی)پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا کہ قوم کو مختلف نعروں سے دھوکہ دینے والے سیاست دان قومی مجرم ہیں۔پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈوب چکا ہے،عوام قومی مجرموں کو پہچانیں، 75سال تک ملک کو لوٹنے والے دوبارہ دانت تیز کر رہے ہیں، ملک میں اسلام کی نہیں اسلام آباد کی جنگ ہے۔پرویزخٹک نے کہا کہ جس ملک کا صدر زرداری بنے اس کا اللہ ہی حافظ ہے، نوازشریف تین بار وزیراعظم رہے اب پھر پرتول رہے ہیں، 75 سال سے ایک ہی ٹولہ رنگ بدل بدل کر ملک کو نوچتا رہا ہے،

پاکستان کو لیڈروں نے تباہ کیا، وہ چاہتے تو آج امن قائم ہوتا۔سابق وزیراعلی محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن، ترقی اور خوشحالی ہمارا منشور ہے، قوم کو چوروں اور ڈاکوں سے نجات دلائیں گے، روٹی، کپڑا، مکان، اسلام اور پختون کے نعرے لگانے والوں کی سیاست دفن ہوچکی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close