گائے چوری میں ملوث ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا گیا

ہنگو(آئی این پی)موٹرسائیکل اور گائے کے چوری میں ملوث ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا ہے ڈکیت گروہ سے 10 موٹرسائیکل اور گائے فروخت کرنے والے پیسے بھی برآمد کرکے مزید ملزمان کے گرفتاری کیلئے کاروائیاں جاری ہیں ہنگو پولیس نے بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے کم عرصے میں چور گروہ کو گرفتار کرکے موٹرسائیکل برآمد کر لئے ہیں

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو نثار احمد خان نے ایس ایچ او فیاض خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ہنگو سٹی پولیس کو مختلف مقامات پر موٹرسائیکل چوری کے شکایات موصول ہو ئیں جس پر ایس ایچ او فیاض خان نے سی سی ٹی وی کیمروں اور سورس پر کاروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروپ کے سرغنہ فیض اللہ کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 10 چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لئے ملزمان نے 1 گائے اور بکرا چوری کیا تھا جس سے گائے اور بکرا فروخت کرنے کے مبلغ 1 لاکھ روپے برآمد کئے ہیں ڈی پی او نے کہا کہ دیگر ملزمان کے گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں بہت جلدان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کریں گے بہترین کارکردگی پر ڈی پی او نثار احمد خان ایس ایچ او فیاض خان ایڈیشنل ایس ایچ او ثواب علی سمیت پولیس عملے کو تعریفی اسناد سے نوازا اور شاباش دی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close