گورگورہ ملکیتی تنازعہ، وزیر گرینڈ جرگہ ناکام متحارب قبائل پھر مورچہ زن ہو گئے، خونریز جھڑپ کا خدشہ

وانا(آئی این پی )گورگورہ ملکیتی تنازع بارے وزیر گرینڈ جرگے کے دو دنوں سے جاری مذاکرات ناکام ہو گئے ، متحارب قبائل ایک بار پھر مورچہ زن ہوگئے، خونریز جھڑپ کا خدشہ ہے ، وزیر گرینڈ جرگے کا ضلعی اور عسکری حکام سے مداخلت کی اپیل کی،وزیر گرینڈ جرگے کا صدر جلال وزیر نے مقامی میڈیا سے باتوں میں کہاکہ زلی خیل اور خوجل خیل قبائل کے مابین گورگورہ ملکیتی تنازعہ کی پاداش میں دو دنوں سے جاری مذاکرات ناکام ہوگئے ۔

انہوں نے کہاکہ دونوں فریقین اپنی اپنی موقف سے پیچھے نہیں ہٹتے ہیں لیہذا صورت حال انتہائی تشویشناک ہیں ائیندہ 24 گھنٹوں میں خونریز جھڑپ کا خدشہ ہے جلال وزیر نے کہاکہ موجودہ انتظامیہ کو چاہئے کہ مزکورہ مورچے کو اپنی قبضے میں لے کر زلی خیل اور خوجل خیل قبائل کو غیرقانونی سرگرمیوں سے قانون کی زبان سے منع کریں اور مزاکرات کے لیے راضی کرے اخر میں انھوں نے کہاکہ حکومتی مداخلت نہ پر وزیرستان میں شدید احتجاج ہوگا اور ہرقسم نقصان کی صورت میں موجودہ انتظامیہ ذمہ دار ٹہرائے گا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close