الیکشن کمیشن کا انتخابی فہرستوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

باجوڑ(آئی این پی ) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر باجوڑ اجمل حفیظ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عوام الناس کی سہولت کیلئے انتخابی فہرستیں جوکہ زیر دفعہ 39الیکشنز ایکٹ 2017کے تحت 20جولائی 2023کو منجمد(Freeze)کی گئی تھیں وہ فوری طورپر مورخہ25اکتوبر 2023تک غیر منجمد(Un-freeze)کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

تمام اہل افراد سے درخواست ہے کہ مورخہ25اکتوبر2023تک اپنے ووٹ کے اندراج ،اخراج ،منتقلی اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستگی کو یقینی بنائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close