پارا چنار، تیندوے نے حملہ کر دیا، کتنے زخمی؟

پارا چنار (پی این آئی) میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے پارا چنار میں سبزی منڈی کے قریب تیندوے نے حملہ کر کے 2 افراد کو زخمی کر دیا ہے۔۔۔۔

اس حوالے سے مقامی ہسپتال کے عملے کا کہنا ہے کہ تیندوے کے حملے سے زخمی ہونے والے دونوں افراد کو ہسپتال متنقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔ ضلع کرم کے ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے علاقے میں پہنچ کر تیندوے کو پکڑ لیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں