بٹگرام چیئرلفٹ، غیر معیاری انتظام، مالک کو ماضی میں کتنے نوٹس جاری کیے گئے تھے؟

بٹگرام(آئی این پی)بٹگرام چیئرلفٹ واقعے سے متعلق پولیس کی تفتیش جاری ہے، اس حوالے سے انکشاف ہوا ہیکہ چیئرلفٹ کی غیر معیاری رسیوں کے باعث مالک کو 2 بار نوٹس بھی جاری کیے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق چیئرلفٹ میں لگی تینوں رسیاں غیرمعیاری تھیں جب کہ حفاظتی انتظامات بھی میسر نہ تھے جس کے متعلق لفٹ کے مالک کو پہلے ہی دو احتیاطی نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا۔

لفٹ مالک کو پہلا نوٹس جولائی جب کہ دوسرا رواں ماہ اگست میں ہی جاری کیا گیا تھا تاہم نوٹس پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں کوئی کارروائی بھی نہیں کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close