اپر اور لوئر چترال کا زمینی رابطہ بحال، پاک فوج اور این ایچ اے کی مشترکہ کوششیں کامیاب

چترال(آئی این پی)پاک فوج اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی مشترکہ کوشش سے اپر اور لوئر چترال کا زمینی رابطہ بحال کر دیا گیا۔مستوج پل کو سپورٹ فراہم کرنے والی ایبٹمنٹ پر کام بھی مکمل کر لیا گیا، مستوج پل اب 4×4 گاڑیوں کی آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا ہے، گزشتہ روز تیز بارش اور سیلاب کی وجہ سے پل کے ایبٹمنٹ بہہ گئے تھے۔

پاک فوج اور متعلقہ اداروں کی دن رات کوششوں سے عوام کیلئے راستوں کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے، پاک فوج مزید گزرگاہوں کو جلد بحال کرنے کیلئے مصروف عمل ہے اور جلد تمام راستوں کو کھول دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close