پاکستانی نژاد نارویجین شہری ضیاالدین شینواری بائیک پر 16 ممالک کا دورہ مکمل کر کے لنڈی کوتل پہنچ گئے

لنڈی کوتل (امان علی شینواری) پاکستانی نژاد نارویجین شہری اور ضلع خیبر لنڈی کوتل سے تعلق رکھنے والے ضیاالدین شینواری بائیک پر 16 ممالک کا دورہ مکمل کرکے لنڈی کوتل پہنچ گئے۔۔۔ مچنی چیک چیک پوسٹ پر لنڈی کوتل کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رمیزعلی نے ان کا استقبال کیا۔۔۔ اس موقع پر ضیاالدین شینواری نے کہا کہ میں نے اپنا سفر 22 مئی کو ناروے سے شروع کیا اور 16مختلف ممالک سے ہوتا ہوا 4 جون کو پاکستان میں اپنے آبائی علاقے لنڈی کوتل پہنچاہوں۔۔۔

انہوں نے کہا کہ وہ روزانہ 400 کلومیٹر کا سفر تقریبا 4 گھنٹے میں طے کرتا تھا ۔۔۔ان 16 ممالک کو کراس کرتے ہوئے 9 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کیا ۔۔۔جس پر پندرہ لاکھ روپے کا خرچہ آیا ہے۔۔۔انہوں نے کہا کہ میرے سفر کا مقصد دنیا میں پاکستان کی ساکھ اور سافٹ امیج دنیا کو بتانا تھا اس کے علاوہ ٹورازم اور پاکستانی کلچر کو پروموٹ کرنا بھی میری سفر کا مقصد تھا ۔ ضیاءالدین شینواری نے انتظامیہ کا استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں