ضلع صوابی ،تمباکو کی فصل ژالہ باری سے مکمل تباہ ہو گئی، آفت زدہ قرار دے کر کسانوں کے لیے امدادی پیکج کی اپیل

صوابی (آئی این پی)پی پی پی کے رہنماء اور سابق ایم این اے عثمان خان ترکئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ضلع صوابی میں ہونے والی ژالہ باری نے کھڑی تمباکو کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے لہٰذا فوری طور پر آفت زدہ قرار دے کر کسانوں کے لیے امدادی پیکج اور ریلیف دی جائے اپنے حجرہ واقع موضع ترکئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ ژالہ باری سے نقد آور فصل تمباکو اور دیگر کھڑی فصلیں ستر فیصد تباہ ہو چکی ہے جس سے کاشتکار بری طرح شدید متاثر ہوئے ہیں

عثمان خان ترکئی اور حاجی بلند اقبال ترکئی نے کہا کہ اس حوالے سے خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے کاشتکاروں نے مرکزی اور صوبائی حکومت سے مالی پیکج کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ تمباکو کی فصل کو نقصان پہنچنے کے باعث حکومت کے ریونیو میں بھی کمی لائے کاشتکاروں کا ملک کی معیشت میں اہم رول ہے۔ضلع صوابی میں اُگائی جانے والی تمباکو کی فصل ژالہ باری سے مکمل تباہ ہوگئی ہے۔ زیادہ تر کاشتکاروں نے سگریٹ کمپنیوں سے قرض لے کر فصل کاشت کی ہے۔ مگر ژالہ باری کے باعث تباہی کے بعد ان کے لیے یہ قرضہ اُتارنا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوابی کے علاقوں میں تمباکو کی تیار فصل سمیت کئی سبزیاں اور باغات بھی ژالہ باری سے متاثر ہوئی ہیں۔ جس پر حکومت کو چاہیے کہ سروے کے ذریعے نقصان کا اندازہ لگا کر متاثرہ کسانوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے۔ تمباکو کی فصل وفاقی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتی ہے اور اسے ٹیکسوں کی مد میں ہر سال اس فصل کی کاشت سے اربوں روپے کی ٹیکس وفاقی حکومت کو دیتی ہیں۔اگر مرکزی اور صوبائی حکومت نے ہمارے نقصانات کا ازالہ نہ کیا گیا تو کسان مالی مشکلات سے دوچار ہونگے اس موقع پر عثمان خان ترکئی نے کہا کہ وہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اس سلسلے میں عنقریب ملاقات کرینگے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close