کار لفٹرز نے ٹیکسی ڈرائیور کو جوس پلا کر بے ہوش کیا، گاڑی اور ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون لے اڑے

صوابی (آئی این پی)دریائے سندھ کے کنارے واقع تفریحی مقام کنڈ پارک میں دو نامعلوم کار لفٹر نے ٹیکسی ڈرائیور کو کھانا کھلانے کے بعد چوس پلا کر بے ہوش کرکے کار اور ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون وغیرہ لے اڑے خائستہ رحمٰن سکنہ توحید آباد مردان نے تھانہ تورڈھیر میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز دو نامعلوم افراد نے 4500روپے کرایہ کے عوض ان کی ایکس ایل آئی موٹر کار نمبر ACV-476 ماڈل 2016 کنڈ پارک تک بک کی پہنچنے پر کار کو پارکنگ میں کھڑا کرکے روٹی کھانے کے بعد مجھے چوس پلایا گیا جس کے نتیجے وہ بے ہوش ہو گئے اس دوران ملزمان نے ان کی جیب سے کار کی چابی۔ پارکنگ چٹ۔ بٹوہ سے 44 ہزار روپے۔ سمارٹ کارڈ کی فوٹو کاپی۔ موبائل فون چھیننے کے علاوہ کار اپنے ساتھ لے گئے ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے بے ہوشی کی حالت میں ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ہوش میں آنے پر نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close