پشاور، اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی‘ ملزم گرفتار

پشاور(آئی این پی) ایس ایچ او تھانہ گلبہار عمر آفریدی نے خفیہ اطلاع ملنے پر اہم کارروائی کے دوران اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی کارروائی کے دوران بخشو پل سے تعلق رکھنے والا ملزم منصور ولد داد شیر گرفتارکرلیاگیا۔ گرفتار ملزم سواریوں کی گاڑی کے زریعے اسلحہ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا

جس کو خفیہ اطلاع ملنے پر اہم کارروائی کے دوران سروس روڈ نزد لاہورآڈہ کے قریب کرفتار کرلیا گیا گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا کاروائی کے دوران پانچ عدد ریپیٹر اور 16عدد ائیر بندوق بھی برآمد کرلئے گئے ہیں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close