خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی رہنمائوں کے پیپلزپارٹی سے رابطے کا انکشاف

پشاور(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا (کے پی) کے رہنمائوں کا پیپلزپارٹی سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پیپلزپارٹی کے صوبائی ترجمان امجد آفریدی نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی، ناظمین اور بلدیاتی ممبران نے رابطے کیے ہیں۔

امجدآفریدی کے مطابق پی ٹی آئی رہنمائوں کی پارٹی میں شمولیت کی خواہش سے قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔امجدآفریدی کا کہنا ہے کہ بیشتر پی ٹی آئی رہنما جلائوگھیرا میں ملوث ہیں، قیادت سوچ کر فیصلہ کریگی، ملک میں جلا گھیرا کرنے والوں کے لیے پیپلزپارٹی میں جگہ نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close