ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہوائیں اور بارشیں، میانوالی میں دیوار گرنے سے 4 بچے جاں بحق

میانوالی(آئی این پی)راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہوائوں اور بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ میانوالی میں دیوار گرنے سے 4 بچے جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق میانوالی کے نواحی علاقے نمل چکڑالہ میں طوفان کے باعث گھر کی دیوار گرگئی ملبے تلے دب کر چار بچے جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بچے گلی میں جارہے تھے کہ جب حادثہ پیش آیا،لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پشاورشہرمیںتیزآندھی وطوفان سے پینافلیکس اوربورڈزاکھڑنے گئے۔سرگودھا ، ملتان ،ڈیرہ اسماعیل خان اورعیسی کیل میں گرج چمک کیساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا،اورموسم خوشگوارہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close