ٹرانسپورٹ اڈے میں بے قاعدگیاں، نیب نے مراد سعید کو نوٹس جاری کر دیا

سوات(آئی این پی)نیب پشاور نے رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید کو پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کمپنی فیصل موورز سوات کے ٹرانسپورٹ اڈے میں بے قاعدگیوں پر نوٹس جاری کر دیا۔نیب پشاور کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق مراد سعید پر اپنے فرنٹ مین افضل خان، ڈاکٹر شوکت، حمید اور فضل مولا کے ذریعے بے قاعدگیوں کے الزامات ہیں۔

نیب نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو مراد سعید کے بھائی کلیم سعید کو ٹی ایم اے کبل میں غیر قانونی طور پر بھرتی اور ترقی دینے پر بھی نوٹس جاری کیا ہے۔نیب کی جانب سے کلیم سعید کو 24 مئی میں نیب پشاور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب شازیہ نواز کو اپنے تمام کوائف اور ثبوت جمع کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close