کیلاش جانے والے سیاحوں کیلئے بری خبر، ٹول ٹیکس شرح 500 روپے کر دی گئی

پشاور(آئی این پی)کیلاش جانے والے سیاحوں کے لیے بری خبر سامنے آ گئی، چترال انتظامیہ نے سیاحوں پر کیلاش جانے کے لئے ٹیکس شرح 500 روپے کر دی۔اس سے قبل کیلاش جانے والے سیاحوں سے ٹول ٹیکس 50 روپے وصول کیا جاتا تھا، ٹیکس کی شرح میں اضافہ سے کیلاش ویلیز کی ہوٹل مینجمنٹ، دکانداروں اور ڈرائیورز یونین کو بھی بہت بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔

ہوٹل مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ ٹول ٹیکس بڑھانے سے سیاح دوسرے سیاحتی مقامات کا رخ کریں گے جس سے کیلاش کلچر ترقی کے بجائے پستی اور زوال کا شکار ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close