سولر پینل اور بیٹریاں چوری کرنے والا گروہ پکڑ لیا گیا

باجوڑ(آئی این پی) باجوڑ میں تھانہ خار پولیس ٹیم کی کارروائی۔ چور گروہ گرفتار، مال مسروقہ بھی برآمد۔ مزید تفتیش جاری۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان کے ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ خار سعید الرحمن نے کارروائی کرکے اس مہینے کے 19 تاریخ کو راغگان بازار میں مسمی سادہ خان کے دکان سے سولرز اور بیٹریاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے چوری شدہ سولرز اور بیٹریاں بھی برآمد کر لی گئی۔

ملزم لقمان سکنہ راغگان اور ملزم یوسف خان سکنہ حاجی لونگ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جنہوں نے اقبال جرم کرکے جوڈیشل حوالات بھیج دی گئیں۔ واضح رہے کہ وارادت کے بعد علاقائی باشندوں نے راغگان ڈاگ کے نزدیک روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کرکے احتجاج بھی ریکارڈ کیا تھا۔ جن پر ضلعی پولیس سربراہ نے احتجاج کرنے والوں سے ملزمان کی جلد گرفتاری کا وعدہ کیا تھا اور ملزمان بالا کو باقاعدہ طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاگیا۔ ..

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close