تحریک انصاف کی حکومت میں قائم 8 پناہ گاہیں ختم کرنے کا فیصلہ

پشاور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں قائم کردہ 8 پناہ گاہیں ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پاکستان بیت المال نے حکم نامے کے ذریعے تمام اضلاع کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا، پناہ گاہوں میں کام کرنے والے 36 ملازمین کو بھی فارغ کرنے کا حکم دے دیا۔

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں قائم 3 پناہ گاہیں بھی بند کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے آخری افطار کے بعد پناہ گاہیں بند کی جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں