اسلحہ کی نمائش‘ ہوائی فائرنگ، ڈبل سواری، ون ویلنگ، گاڑیوں کے کالے شیشے پر پابندی عائد کر دی گئی

بنوں( آئی این پی )ڈپٹی کمشنر بنوں نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، ڈبل سواری، ون ویلنگ، گاڑی و موٹر سائیکل پر اوور سپیڈنگ، گاڑیوں میں کالے شیشوں کے استعمال، پٹاخوں کے استعمال اور ان کی خرید وفروخت پر 14اپریل سے28اپریل 2023تک مکمل پابندی عائد کر دی ہے ۔خلاف ورزی کی صورت میں سخت کاروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر نے رمضان المبارک کے آخری آیام و عید الفطر میں عوام الناس کی جان ومال کی حفاظت اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کی خاطر ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close