مفت آٹے کی مبینہ فروخت میں ملوث ڈیلر ساتھی سمیت گرفتار

سرائے نورنگ( آئی این پی ) ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالہادی کی ہدایت پر گورنمنٹ سکیم کے تحت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحق خاندانوں کے لئے مفت آٹے کی مبینہ فروخت میں ملوث ڈیلر کوساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سلطان نور الدین احمرنے مفت سرکاری آٹا نجی گاڑی میں منتقل کرنے کی ویڈیو کی مدد سے ڈیلر کی شناخت کے بعد محکمہ خوراک کے افسران اور پولیس کے ہمراہ آٹا تقسیم مرکزپر چھاپہ مار کر ڈیلر اور اس کے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو بھاری جرمانہ سمیت ایک ماہ کیلئے جیل بھیج دیا گیا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر انہیں مزید قید بھگتنا ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close