وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے نگران وزرا، مشیروں، معاونین کی شاہ خرچیوں کا نوٹس لے لیا

پشاور(آئی این پی)نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے نگران وزرا، مشیر اور معاونین کی شاہ خرچیوں کا نوٹس لے لیا۔62 گاڑیاں 17 نگران وزرا کے زیر استعمال ہونے کا معاملہ سامنے آنے پر نگران وزیراعلی نے زائد گاڑیوں کے استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے وزرا کو گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کر دی۔

نگران وزرا کے مطابق تمام گاڑیاں ہمارے زیر استعمال نہیں، گاڑیاں ہمارے ناموں پر ایشو ہوئی ہیں لیکن یہ سٹاف کے زیر استعمال ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close