پشاور، دو دوستوں نے ایک دوسرے کی جان لے لی، علاقے میں خوف و ہراس

پشاور (پی این آئی) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے اندرون شہر علاقے تہکال بالا میں گھر سے 2 لاشوں کے ملنے کے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔۔۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔۔۔پشاور پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولین دوست تھے اور دونوں نے ایک دوسرے کو قتل کیا ہے۔۔۔۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایک دوست کی موت فائرنگ اور دوسرے کی چھری لگنے سے ہوئی ہے۔۔۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول عالم زیب اور مقتول نعمان دوست تھے۔۔۔۔نعمان عالم زیب کے گھر آیا تھا، دونوں منشیات کے عادی تھے۔۔۔۔ پشاور پولیس کے مطابق مقتول عالم زیب کے بھائی کی مدعیت میں واقعے کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور تفتیش جاری ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close