مفت سرکاری آٹا کیسے مل سکتا ہے؟ رش اور بھگدڑ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

پشاور( آئی این پی )مفت سرکاری آٹے کی تقسیم شہریوں کیلئے عذاب بن گئی شہر بھر میں آٹا ڈسٹربیوشن پوائنٹس پر لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں جس سے شہریوں کا شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اور روزہ کی حالات میں شہری گھنٹوں لائن میں کھڑاہونے پر مجبور ہے جبکہ خواتین اور بوڑھے افراد کو بھی گھنٹوں انتظار کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے

شہریوں نے اس سلسلے بتایا کہ مفت آٹا تقسیم کے نام پر خوار کیا جا رہا ہے ڈیلرز منظور نظر افراد کو آٹا دے رہے ہماری باری پر دکان بند کردی جاتی ہے اور کئی گھنٹے انتظار کے بعد حالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے جو ظلم کی انتہاء ہے دوسری جانب آٹا ڈیلر کا کہنا ہے کہ شہریوں کی بدنظمی کی وجہ سے کچھ وقت کیلئے تقسیم بند کردیتے ہیں،شہری اگر دھکم پیل نہ کریں تو سب کو آٹا مل سکتا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close