پشاور( آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آئندہ ماہ خیبرپختونخوا میں ہونے والے عام انتخابات کیلئے نظریاتی کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے فیصلے کے بعد ورکرز سمیت سنجیدہ حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ ایسے امیدوار جو صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستیں جیتنے کی اہلیت رکھتے ہیں
انہیں اس بار صرف مرکز تک محدود رکھا جائے گا جبکہ صوبائی نشستوں کیلئے پرانے اور نظریاتی کارکنوں کو اس مرتبہ صوبائی حلقوں پر آزمانے کی پلاننگ کی گئی ہے اس کے علاؤہ وزیراعلی شپ کی دوڑ میں شامل اْمیدواروں کو بھی سرخ جھنڈی دکھا کر قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کی ہدایت کی گئی ہے دوسری جانب ٹکٹ مقامی نظریاتی ورکروں کو دینے کے فیصلے کو پی ٹی آئی ورکروں اور ذیلی تنظیموں نے خوش آئند قرار دے کرکہا کہ اس فیصلے پر صوبائی صدر پرویز خٹک مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی کوششوں سے ورکروں کو عزت اور پذیرائی مل رہی ہے اور پیراشوٹرز کیلئے راستے بند ہو رہے ہیں۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں