بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین میں مفت آٹے کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا

پشاور( آئی این پی )صوبائی دارلحکومت پشاور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین میں مفت آٹے کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا اس حوالے سے چارسدہ روڈ پر ناگمان فلور مل میں ما ڈل سیلز پوائنٹ بنایا گیا جہاں پر ڈیلر حضرات نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے شناختی کارڈ کی تصدیق ایپ کے زریعے کرنے کے بعد ان کو آٹے کے تین تین بیگ مفت دیے۔

بدھ کے روزناگمان فلور مل میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے 1100 مستحقین کو مفت آٹے کے تین تین بیگ فراہم کیے گئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سنیہ صافی، اسسٹنٹ کمشنر را? ہاشم ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹرعزا ارشد ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تانیہ شاہین، راشنگ کنٹرولز جمشید آفریدی سمیت محکمہ فوڈ سٹاف، ریونیو سٹاف اور پولیس بھی موجود تھی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق آج ناگمان فلور مل سے ٹیسٹ بیس پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو آٹے کے مفت بیگ فراہم کیے گئے۔ مفت بیگز تقسیم کے حوالے سے قریبی علاقوں سے کافی تعداد میں لوگ جمع ہو گئے اور رش بن گیا جس کو کنٹرول کر لیا گیا۔ انھوں نے آج آٹے کی تقسیم کے بعد ایک رپورٹ مرتب کی جارہی ہے تاکہ اس رپورٹ کی روشنی میں آٹے کی تقسیم میں مزید بہتری لائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مفت آٹے کا پروگرام صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحقین کے لیے ہے اس لیے انتظامیہ سے تعاون کریں تاکہ مستحق لوگوں تک آٹے کی فراہمی کے عمل میں آسانی لائی جا سکے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں