ورکر ویلفیئر فنڈ، پنشن فنڈ میں کروڑوں خورد برد، اینٹی منی لانڈرنگ سرکل پشاور نے 6 ملزمان دھر لیے

پشاور( آئی این پی )ڈائریکٹر کے پی زون مجاہد اکبر خان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ سرکل پشاور افضل خان نیازی کی زیر نگرانی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ورکر ویلفیئر فنڈ کے 6افسران و ملازمین پینشن فنڈ میں مبلغ 10کروڑ 73لاکھ روپے کی خورد برد کی۔

گرفتار ملزمان میں ڈائریکٹر تاج ولی، ڈپٹی ڈائریکٹر اعظم خان، اسسٹنت ڈائریکٹر نور البصر، اکائونٹ اسسٹنٹ نسیم اقبال، جان عالم اور وسیم اختر شامل ہیں۔ ملزمان نے نجی بینک کے منیجر پینشن فنڈز میں خورد برد کی۔ برانچ منیجر فاروق علی کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close