امیر مقام کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے جمع کرنے کا الزام، 4 سال کی انکوائری کی میں کتنے سو گواہوں کے بیان قلمبند کیے گئے؟

پشاور( آئی این پی ) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر اعظم کے مشیر انجینئرامیر مقام کے خلاف معلوم ذرائع آمدن سے زائد اثاثے جمع کرنے کے الزامات پر انکے تمام اثاثہ جات کی مسلسل چار سال انکوائری کی دو سو سے زائد گواہوں کے بیانات قلمبد کئے، پچاس سے زائد پیشیاں ہوئی چار سال مسلسل انکوائری کے بعد امیرمقام کے اثاثہ جات کی قیمت انکے جائز ذرائع آمدن سے کئی گنا کم نکلی مشیر کے خلاف کسی قسم کی بدعنوانی ثابت نہ ہوسکی جس کیوجہ سے نیب نے انکوائری بند کی۔

انکوائری بند کرنے کا فیصلہ حتمی انکوائری رپورٹ کے نتائج اور اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیافیصلے میں کہا گیا تھا کہ کیس کو مزید آگے بڑھانے کے لیے کوئی شواہد نہیں ملے۔ایک نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب نے انجینئر امیر مقام کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی ۔سابق ایم این اے اور سابق وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام ان کیسز میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر زیر تفتیش تھے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں