بکریاں فصل سے بھگانے پر زبانی تکرار کے بعد نوجوان کی جان لے لی گئی

صوابی (آئی این پی)موضع زیدہ میں بکریاں فصل سے بھگانے پر ہونے والی زبانی تکرار پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا عنایت اللہ نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ پیر کی دوپہر ایک بجے اپنے بھائی کفایت اللہ اور پچیس سالہ بیٹے لطیف اللہ کے ہمراہ اپنے کھیتوں میں جانوروں کو چارہ ڈالنے اور دیکھ بھال میں مصروف تھے کہ اس دوران فیض الرحمن نے آکر ان کے بیٹے لطیف اللہ پر پستول سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے

جبکہ وہ بھائی سمیت بال بال بچ گئے رپورٹ وجہ عناد یوں بیان کی گئی ہے کہ چند یوم قبل اور وقوعہ کے روز ہم نے ملزم کی بکریوں کو اہنے فصل سے بھگائے تھے جس پر ان کے بیٹے اور ملزم کے مابین زبانی تکرار ہوئی زیدہ پولیس نے مبینہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close