نجی کمپنیوں نے سویپرز اور درجنوں گارڈز کو برطرف کر دیا

شانگلہ(ائی این پی)شانگلہ کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری میں شعبہ صحت سے تعلق رکھنے والے نجی کمپنیوںنے 45سویپرز اور درجنوں گارڈزکو برطرف کردیا۔سویپر،چوکیداد،دائی ،سیکورٹی کے فرائض سرانجام دینے والے افراد کو نکال دیا گیا ہے۔ملازمین پر نجی کمپنیوں نے چھے ماہ ہسپتالوں میں ڈیوٹی کی جبکہ صرف ایک ماہ کی تنخواہ دی باقی چھ ماہ کی تنخواہ اب تک ادا نہیں کی گئی اور آخر کار ان تمام افراد کو معزول کر دیا گیا جس پر عوامی حلقوں اور نجی کمپنیوں میں ملازمت کرنے والے موقوف ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کی حق تلفی کی گئی ہے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے نجی کمپنی کی ان ملازمین کوبرخاست کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی کمپنی کو فل الفور بلیک لسٹ کیا جائے اور ان سے ملازمین کی تنخواہیں بھی وصول کی جائے جبکہ نکالے گئے ملازمین کو متبادل روزگار کی فراہمی کے لیے معقول بندوبست کیا جائے۔ بعض ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ مختلف ہسپتالوں میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے ان میں بیشتر ملازمین کی کارکردگی تسلی بخش رہی اور وہ تجربے کے حامل ہو گئے ہیں لہٰذا انہیں بھی متعلقہ ہسپتالوں میں مرحلہ وار تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ ان کے تجربے سے ہسپتال مستفید ہو سکیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں