موٹرسائیکل چوری کی ہیٹرک کرنے والا پکڑا گیا

پشاور(آئی این پی ) تنگی میں موٹرسائیکل چوری واردات کی ہیٹرک کرنے والا ملزم کو گرفتارکرلیا تفصیلات کے مطابق پولیس کو تھانہ تنگی کی حدود میں موٹرسائیکل چوری تین مختلف واردات کی پے در پے رپورٹ موصول ہوئی۔ تھانہ تنگی میں نامعلوم ملزم/ملزمان کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی۔

ڈی ایس پی تنگی تاج محمد خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تنگی گل ولی خان، پی اے ایس ائی علی رضا خان اور دیگر پولیس افسران پر ٹیم تشکیل نے محتلف زاویوں پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے انٹیلیجنس بیس پر ملزم انیس ولد الیارلدین سکنہ شخ ولی کلے قارون شاخ کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا۔ دوران انٹاروگیشن ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ تین موٹرسائیکل اور نقد 15ہزار روپے برآمد کرلی گئی ہے اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ تنگی نے ایک اور اہم کاروائی کے دوران ایک ملزم کو 510 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا ہے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close