شانگلہ(آئی این پی)شانگلہ ضلع بھر میں سرکاری آٹا من مانے نرخوں پرفروخت جاری،جو مہنگائی کے ستائے غریب عوام کیلئے قوت خریدسے باہر ہوگیا۔آٹاڈیلرکی جانب سے سرکاری آٹا پندرہ سواورسولہ سومیں فروخت ہورہاہیں جبکہ انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔بعض جگہوں سے اطلاع ہے کہ سرکاری آٹامخصوص لوگوں کورات کیوقت دیاجارہاہے جسکی تصاویرسوشل میڈیاپر بھی جاری کئے گئے ہیں۔
جہاں ایک طرف آسمان چھونیوالی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہیں وہاں غریب عوام کوسرکاری اٹھانہیں مل رہااورمخصوص لوگوں کویہ آٹامل رہاہے جبکہ غریب عوام کواگرمل رہاہے تووہ سرکاری قیمت سے زیادہ پرجو انتہائی ناقص اور کھانے کے لائق نہیں۔عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ ڈیلرزکوپابندبنایا جاسکے تاکہ آٹے کی قیمت کاریٹ آویزاں کیاجائے اورحکومت آٹے کی معیار پرتوجہ دے کران کوکھانے کے لائق بنائے ۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں