ضمنی انتخابات کے لیے سیکورٹی، گورنر خیبر پختونخوا نے نگران وزیر اعلیٰ کو خط لکھ دیا

پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کیلئے تاریخ دینے کے معاملہ پر گورنر خیبر پختونخوا نے نگران وزیراعلی کو سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے خط لکھ دیا۔گورنر نے خط میں لکھا ہے کہ نگران وزیراعلی صوبے میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں اور بتائیں کہ کیا موجودہ حالات میں خیبرپختونخوا حکومت پرامن انتخابات کے لیے مطلوبہ سکیورٹی فراہم کرسکتی ہے؟۔

خط کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخآبات کے لیے تاریخ مانگ رکھی ہے، صوبے میں سکیورٹی کی صورتحال کے متعلق جلد آگاہ کیا جائے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گورنر خیبر پختونخوا سے صوبے میں موجودہ حالات میں پرامن انتخابات کے حوالے سے پوچھا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close