پشاور، کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کو گرفتار کر لیا گیا

پشاور( آئی این پی )صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں سے کم وزن روٹی فروخت کرنے پر بیشتر نانبائیوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جنید شاہ نے اندرون شہر بازاروں میں نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سمیرہ صباء نے حیات آباد کی مارکیٹوں میں نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا جبکہ دیگر انتظامی افسران نے اپنے علاقوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا۔کم وزن روٹی فروخت کرنے پر مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 26 نانبائیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان گرفتار نانبائیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں روٹی کے وزن کا مسلسل معائنہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close