آزاد رکن اسمبلی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے

پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا اسمبلی میں آزاد رکن اسمبلی احتشام خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔پارٹی میں شمولیت کے موقع پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے رکن اسمبلی کو پاکستان تحریک انصاف کا روایتی مفلر پہنایا، اس موقع پر سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور بھی موجود تھے۔

واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے خیبرپختونخوا اور پنجاب کی اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد پی ڈی ایم اتحاد اس اقدام کو روکنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے اس حوالے سے پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کی تحریک دائر کی گئی ہے۔پنجاب میں تو اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعلی چودھری پرویز الہی کے خلاف اعتماد کے ووٹ کی تحریک کا اگلے ایک دو روز میں آغاز ہو جائے گا، جبکہ خیبرپختونخوا میں عدد اکثریت کی وجہ سے اپوزیشن کوئی بھی اقدام اٹھانے سے قاصر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close