پی ٹی آئی چھوڑنے والے رکن قومی اسمبلی کے حجرے پر دستی بم سے حملہ

پشاور(آئی این پی)پشاور میں پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرنے والے رکن قومی اسمبلی ناصرخان موسی زئی کے حجرے پر دستی بم حملہ ہوا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق ناصر خان موسی زئی کا کہنا تھا کہ میرے حجرے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا اور شکر ہے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،

انہوں نے بتایا کہ میں اسلام آباد میں ہوں، رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھاکہ وزیراعلی محمود خان نے چند دن قبل سیاست چھوڑ اپنی خیر منانے کا میسج بھیجا تھا، محمود خان کے میسج کے علاوہ مجھے کسی نے دھمکی نہیں دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close