خیبرپختونخوا میں دہشت گردی میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کا انکشاف

پشاور(آئی این پی) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا معظم جا انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں حالیہ دنوں میں دہشتگردوں نے تھرمل ویپن سائٹ کا استعمال کیا۔آئی جی کے پی معظم جا انصاری کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مردان ،بنوں ، لکی مروت اور ٹانک میں کچھ کارروائیوں میں تھرمل ویپن سائٹ استعمال ہوئے، خدشہ ہے تھرمل ویپن سائٹ ٹیکنالوجی افغانستان سے لائی گئی ہے۔

آئی جی نے مزید کہا کہ ممکن ہے یہ ہتھیار نیٹو فورسز کے جانے کے بعد دہشت گردوں اور ٹی ٹی پی کے ہاتھ لگے ہوں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو رواں ہفتے تھرمل ویپن سائٹ فراہم کریں گے، افغانستان میں بارڈر کے قریب کچھ جگہوں پرافغان حکومتی رٹ نہیں ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close