کس شہر کی حدود میں سی این جی اسٹیشنوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی؟

پشاور(آئی این پی )ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع کوہاٹ کی حدود میں سی این جی سٹیشنوں پرمکمل پا بندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی گیس کی کمی کے باعث عوامی مشکلات اور تکالیف کے ازالے کے پیش نظر بہتر عوامی مفاد میں عائد کی گئی ہے۔

فوری طور پر نافذ العمل ہونے والی اس پابندی کا اطلاق یکم جنوری سے 31 جنوری2023 تک رہے گا ۔اس حکم کی خلاف ورزی دفعہ 188 ضابطہ تعزیرات پاکستان کے تحت قابل سزا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close