سابق صوبائی وزیر کے گھر پر دستی بم حملہ

پشاور(آئی این پی)پشاور میں سابق صوبائی وزیر حاجی جاوید کے گھر پر دستی بم حملہ ہوا، پولیس کے مطابق گلبہار نمبر 4میں نامعلوم افراد سابق صوبائی وزیر حاجی جاوید کے گھر پر دستی پھینک کر فرار ہوئے، دستی بم حملے میں جانی نقصان نہیں ہوا،

پولیس کے مطابق کچھ دن قبل نامعلوم افراد کی جانب سے بھتے کی کال موصول ہوئی تھی جس سے متعلق حاجی جاوید نے پولیس کو آگاہ کیا تھا،پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ کا جائزہ لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close