پشاور( آئی این پی )خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا ہے کہ حکومت خیبرپختونخوا نے 84 ہزار نوجوانوں کو ہنرمند و باروزگار بنانے کا باقاعدہ فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری بھی وزیراعلی خیبرپختونخوا نے دیدی ہے۔ہنرمند و باروزگار نوجوانوں کو محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت سکلز فراہم کئے جا رہے ہیں.
ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے جامعہ پشاور میں منعقدہ دو روزہ بزنس ایکسپو کے آخری دن طلبہ سے اپنے خطاب میں کیا. صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے کہا صوبائی حکومت روز اول سے جامعات کے امور میں کسی بھی قسم کی دخل اندازی نہ کرنے پر عمل پیرا ہے، تاکہ یہاں پر تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیا جائے. انہوں نے کہا جامعات میں تخلیقی سرگرمیاں منعقد کرنا امن و برداشت کی نشانی ہے جس سے مختلف سوچ کے طلبہ کے درمیان ہم آہنگی کی سوچ پروان چڑھتا ہے. جامعہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے تمام جامعات میں ہم نصابی سرگرمیوں کے لیے پر اعتماد ماحول دستیاب ہے. صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش نے طلبہ سے کہا کہ جامعات میں بزنس و کلچرل ایکسپوز، سٹڈی سرکلز جیسی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کی نشانیاں ہیں، محکمہ اعلی تعلیم چاہتی ہے کہ طلبہ پر کسی قسم پابندیاں عائد نہ ہو اور آزاد ذہن کے ساتھ سرگرمیاں جاری ہو. انہوں نے کہا نوجوان ہماری ترجیح ہے کیونکہ پاکستان کی 58 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ہماری کوشش ہے کہ نوجوان جاب سیکرز کے بجائے جاب انٹرپرینورز بنیں۔طلبہ صرف ڈگری نہیں بلکہ سکلز اپنے ساتھ لے کر جائیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں