پولیس نے جوئے کی محفلیں الٹ دیں‘ 8 جواری دائو پر لگی رقم سمیت گرفتار

پشاور( آئی این پی ) تھانہ گلبہار پولیس اور تھانہ آغامیر جانی شاہ پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران اندرون شہر میں قمار بازی میں مصروف آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جو اندرون شہر مختلف مقامات پر قماربازی میں مصروف تھے،

گرفتار ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دھر لیا گیا ہے جن کے قبضہ سے آلات قمار بازی، اسلحہ اور داو پر لگی رقم ہزاروں روپے بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، تمام ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close